اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس فسطائی حکومت کے قیام کے بعد کسی قانون اور قاعدے کا احترام باقی نہیں رہا ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں فواد چوہدری کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے 7رکنی بنچ کا فیصلہ ہے کہ دہشتگردی کے قانون کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرنا غیر قانونی ہے لیکن اس فسطائی حکومت کے قیام کے بعد کسی قانون اور قاعدے کا احترام باقی نہیں رہا۔فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے استقبال کیلئے آنے والے لوگوں کو دہشت گرد قرار دے دیا گیا ۔
