ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ماضی کی طرح آئںدہ بھی زلزلہ زدگان کو نئے مکانات میں بسا کر ہی دم لیں گے: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ ہم نے جس طرح ماضی میں  زلزلہ زدگان کا آباد کیا ہے بالکل اسی طریقے سے  کسی کو تکلیف پہنچائے بغیر سب کو ان کے نئَ گھروں میں آباد کریں گے۔

صدر ایردوان نےقہرامان ماراش  کے البستانکے علاقے میں ڈیزاسٹر کوآرڈینیشن سینٹر  کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جو  ریسکیو   اور امدادی کوششوں  میں ہاتھ بٹا رہی ہیں اور خاص طور پر  غیر سرکاری تنظیموں سے لے کر ہماری میونسپلٹیوں تک، بین الاقوامی امدادی ٹیموں سے لے کر رضاکاروں تک کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم زلزلے سے متاثرہ اپنے شہریوں کے بوجھ کو کم کرنے، ان کے مسائل کا حل تلاش کرنے اور ان کے مسائل کے تدارک کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔ ہم اپنے لوگوں کی پناہ گاہوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ٹینٹ سٹی اور کنٹینر سٹیز قائم کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں