اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اٹارنی جنرل اوروزیر قانون نے غلط رائے دے کر خود اپنی اور حکومت کی سبکی کرائی، اس سے پہلے وزیر قانون کو اس وقت گھر جانا پڑا جب انہوں نے یہ جو دہشت گردی ہے اس کے پیچھے وردی ہے کہ نعرے لگوائے اس بار حکومت کو وزیر قانون اور اٹارنی جنرل کو نا اہلی اور بددیانتی پر گھر بھیجنا چاہیے۔ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے جمعرات کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔
اپنے ایک ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ مہنگائی کے بوجھ سے مڈل کلاس کی کمر ٹوٹ رہی ہے اور ظالم اور نالائق حکومت روزانہ نیا بوجھ قوم پر ڈال رہی ہے، پہلے سے انتہائی ،مہنگی بجلی کے ہر یونٹ پرمستقل 3.23 روپے کا نیا سرچارج ظلم ہے جو لوگ بل دے رہے ہیں وہ چوری کرنے والوں کا بوجھ بھی اٹھاتے ہیں یہ ٹیکس صرف بل دینے کی سزا ہے۔
