ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی افریقہ میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، خانہ جنگی کا خطرہ

Loadshedding

پریٹوریا:جنوبی افریقہ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا، ملک میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ اور بلیک آوٹ جاری ہیں جن سے خانہ جنگی کا خطرہ ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا اور آسٹریلیا سمیت مغربی ممالک کے سفارتخانوں نے اپنے شہریوں کو کئی دنوں کا کھانا اور پانی ذخیرہ کرنے کا ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔سفارتخانوں نے شہریوں کو مزید ہدایت کی کہ طویل بلیک آئوٹ کے دوران چوکنا رہیں۔

جنوبی افریقہ کے صدر سرل رامافوسا نے بجلی کی بدترین قلت کے ردعمل میں 9 فروری کو قومی سطح پر تباہ حالی کا اعلان کیا تھا۔سرکاری ملکیتی توانائی کمپنی ایسکوم انسٹیٹیوٹ لوڈشیڈنگ کے نام پر 12 گھنٹوں سے زائد لوڈشیڈنگ کر رہی ہے۔پورے ملک میں مستقل لوڈشیڈنگ جاری ہے جس سے رہائشی علاقے، کاروبار، اسٹریٹ لائٹس، ٹریفک لائٹس اور ہوٹلز متاثر ہیں۔بلیک آئو ٹس کی وجہ سے پانی کی فراہمی، انٹرنیٹ تک رسائی، موبائل فون سگنلز، ایندھن کی فراہمی اور رہائشی علاقوں میں سیکیورٹی معاملات اور غذائی فراہمی بھی متاثر ہو رہی ہے۔

آسٹریلوی سفارتخانے نے اپنے ہدایت نامے میں کہا کہ لوڈشیڈنگ سے جرائم میں اضافہ ہوگا، مثلا ٹریفک جام میں پھنسی گاڑیوں سے لوٹ مار ہوسکتی ہے۔امریکی سفارتخانے نے رواں ماہ اپنے شہریوں کو ہدایت دی تھی کہ تین روز کا راشن اور دیگر اشیا گھر میں رکھیں اور خراب نہ ہونے والا کھانا، فی شخص تین لیٹر پانی، ادویات اور طبی سامان بھی ذخیرہ کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں