ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رجب طیب اردگان کاترک شہریوں کو محفوظ اور جدید عمارتیں بناکر دینے کا عزم

انقرہ:ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے زلزلہ متاثرین کے لیے کہا ہے کہ ہم اپنی رات کو اپنے دن کے ساتھ ملا کر کام کریں گے اور اللہ کے حکم سے اپنا وعدہ ضرور نبھائیں گے۔

ترک صدر نے کہا کہ ہم یقینی طور پر اپنے شہریوں کو آرام دہ، محفوظ اور جدید عمارتیں بنا کر دیں گے جہاں وہ سکون سے رہ سکیں۔اس کے علاوہ ترک صدر نے گزشتہ روز پریس بریفنگ میں  ملک کے جنوبی علاقے کی تعمیر نو کا عہد کیا۔

ترک صدر نے کہا کہ ملبہ ہٹانے کا کام مکمل ہونے کے بعد تعمیر نو اور بحالی کا کام شروع کر رہے ہیں، زلزلے سے متاثر ہونے والے علاقوں میں 3 لاکھ 9 ہزار مکانوں کی تعمیر شروع کی جارہی ہے۔

رجب طیب اردوان نے کہا کہ سائنسدان اس آفت کو ایک غیر معمولی قدرتی واقعہ قرار دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 6 فروری کو ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے سے اموات کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں