ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زلزلہ متاثریں کو جلد ہی مزید مراعات دی جائیں گی: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں مراعات میں اضافہ کرتے ہوئے  زلزلے کے متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھیں گے۔

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار  جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے گروپ  اجلاس سے  خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ بھر میں  ایک ساتھ  6 فروری کو 7.7 اور 7.6 کے زلزلوں کے جھتکے محسوس کیے گئے جسے صدی کی آفت قرار دیا گیا ہے۔  انہون نے کہا کہ اس کے بعد  بھی  11,400 سےزہاد  زلزلے کے  جھٹکے محسوس کی گئے ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا کہ زلزلے کے جھٹکوں کے نتیجے میں  11  صوبوں میں شدید تباہی  دیکھی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک اور دنیا بھر کے تمام  ماہرین کا  کہنا ہے کہ ہم جس عمل سے گزر رہے ہیں وہ معمول کی صورتحال نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ اس وقت  زلزلے کے طوفان میں پھنس گھر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  زلزلے کے بعد شہروں کو تیزی سے اپنے پاؤں کھڑا کرنے  اور اس سلسلے میں مددگار ہونے کے لیے  ڈیزاسٹر ری کنسٹرکشن فنڈ قائم کیا جائے گا، ایردوان نے کہا کہ مراعات میں اضافہ  کرتے ہوئے زلزلے سے متاثرہ لوگوں کے زخموں  کو  مندمل کیا جائے گا۔

صدر ایردوان  نے کہا کہ ہم ترکیہ کے لیے ایک قومی رسک ڈھال  ماڈل بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور  اس سلسلے  میں جمعے کے روز پہلا اجلاس منعقد ہوگا۔

صدر ایردوان نے بتایا کہ زلزلہ زدہ علاقے میں 468 ہزار 31 گھر تعمیر کیے جائیں گے جن میں سے 392 ہزار 350 مکانات  ہوں جبکہ  75 ہزار 681 دیہاتی گھر تعمیر کیے جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں