ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عدالتوں پر حملے کے کیس میں عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا، رانا ثنا

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ عدالتوں پر حملے کے کیس میں عمران خان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی ، عمران خان مسلح اور مشتعل جتھے کے ساتھ عدالت میں آئے اور چڑھائی کر دی ،اس معاملے پر دو الگ الگ مقدمات درج ہیں ،عمران خان مجرمانہ نیت سے آئے تھے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ  فرد جرم عائد کرنے کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار ی کی تعمیل کرائیں گے ، آئندہ عام انتخابات میں پاکستان کے عوام ووٹ کی طاقت سے عمران خان کو پاکستان کی سیاست سے ہمیشہ کے لئے مائنس کردیں گے ۔

رانا ثنا نے کہا کہ بدبخت عمرانی ٹولے نے ہائیکورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کیا ہے ، جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں دراصل یہ عدلیہ کو مرعوب کرنے کی کوشش ہے ، اس واقعہ پر دو الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جن میں دہشت گردی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  ان مقدمات میں 150 لوگوں کو نامزد کیا گیا ہے اب تک 29گرفتاریاں ہوچکی ہیں، عمران خان ملک میں افراتفری ،انارکی چاہتا ہے ، پوری قوم کو اس کا مکروہ فتنہ پرور چہرہ نظر آنا چاہئے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ 2014 دھرنے میں عمران خان نے تھانوں پر حملے اورافسروں کو دھمکیاں دیں ، عمران خان کا مجرمانہ کردار کھل کر سامنے آگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم سے اپیل ہے کہ وہ اس فتنے کا ادراک کریں اگر ووٹ کی طاقت سے مانئس نہ کیا تو ملک بڑے نقصان کا شکار ہوجائے گا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں