ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب میں الیکشن کی تاریخ نہ دینے کیخلاف درخواست غیر موثر قرار

 لاہور:ہائی کورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود پنجاب میں الیکشن کی تاریخ نہ دینے کے معاملے پر دائر درخواست غیر موثر قرار دے دی۔ 

عدالتِ عالیہ کے جسٹس جواد حسن نے شہری منیر احمد کی الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ لاہور ہائی کورٹ نے درخواست غیر موثر قرار دے کر نمٹا دی۔ 

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 90 روز میں الیکشن کرانے کا حکم دے دیا ہے، ایسے میں توہینِ عدالت کی درخواست کا جواز نہیں رہتا۔ 

واضح رہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا (کے پی)الیکشن ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ نے دونوں صوبوں میں انتخابات 90 دنوں میں کرانے کا حکم دیا ہے، سپریم کورٹ نے فیصلہ دو کے مقابلے میں تین کی اکثریت سے دیا ہے، بنچ کی اکثریت نے درخواست گزاروں کو ریلیف دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں