ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے بعد اسپورٹس چینلز کی مشترکہ نشریات کے دوران امدادی مہم اور یک جہتی کا اظہارجاری ہے۔
پیرس کے سینٹ جرمین کلب اور بی این میڈیا گروپ کے سی ای او ناصر الخلیفی نے ایک امدادی مہم میں ٹیلیفون رابطہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے دل زلزلہ زدگان کے ساتھ ہیں ،آپ سے یک جہتی کا اظہار ہم سب کا فرض ہے،اس مہم میں جمع کی جانے والی امداد کو میں حیرت سے دیکھ رہا ہوں،ہم سب ایک ہی خاندان کے فرد ہیں۔
ناصر الخلیفی نے اپنے ماتحت اداروں کی طرف سے تقریبا 50 ملین ترک لیرا کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔