ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لیبیا میں کشتی کے حادثے میں 7 پاکستانی جاں بحق

boat accident

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ لیبیا کے ساحلی شہر بن غازی میں کشتی کے حادثے میں 7 پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ لیبیا میں پاکستان کا سفارت خانہ جاں بحق افراد کی شناخت کے عمل میں سہولت فراہم کر رہا ہے۔ مقامی حکام اور ہلال احمر کی انٹرنیشنل کمیٹی کے تعاون سے لاشیں پاکستان لائی جائیں گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارت خانہ اور خارجہ امور کی وزارت جاں بحق افراد کے لواحقین سے رابطے میں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں