ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملکی تباہی کا ذمے دار صرف عمران خان ہے، مریم نواز، اسحاق ڈار

unfortunate

لاہور: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملکی تباہی کا ذمے دار عمران خان کو قرار دیتے  ہوئے سابق وزیراعظم کےٹوئٹر بیانات کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تمہاری بے رحم لوٹ مار، نااہلی، غلط ترجیحات، آئی ایم ایف کے ساتھ ظالمانہ ڈیل اور اس کی خلاف ورزی نےپاکستان  کو معاشی بدحالی کی راہ پر ڈال دیا۔

عمران خان کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈھٹائی دیکھو! وہ لوگ جو تمہاری اس گندگی کو ختم کر رہے ہیں تم اپنا گند ان کے سر ڈال رہے ہو، چپ کر کے بیٹھ جاؤ۔ اس تباہی کے لیے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا نہ بھولنا جو تمہیں 4 سال تک پالتے رہے اور عدلیہ میں ان کی باقیات کا بھی جن پر تم اب بھروسا کررہے ہو۔ ان شا اللہ ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عمران خان کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ معاشی تباہی کا ذمے دار صرف اور صرف عمران خان ہے، جس نے پاکستان کو معاشی تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا تھا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کی جان تم سے چھڑوا دی، تمہاری کی ہوئی تباہی کو ہم ٹھیک کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، معیشت کےلیے قوم کو جلد اچھی خبریں ملیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں