ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مودی نے عالمی اداروں کو دنیا کے بڑے چیلنجز کے حل میں ناکام قرار دیدیا

 نئی دہلی:بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے عالمی اداروں کو دنیا کے بڑے چیلنجز  کو حل کرنے میں ناکام قرار دے دیا۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزیراعظم کا جی 20وزرائے خارجہ اجلاس کے افتتاح کے موقع پر ریکارڈ شدہ ویڈیو پیغام جاری کیا گیا جس میں مودی نے عالمی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں بڑے عالمی چیلنجز کے حل میں ناکام قرار دیا۔

مودی نے عالمی اداروں سے اس طرح کے مسائل پر باہمی پلیٹ فارم کی تلاش کا بھی مطالبہ کیا،افتتاحی اجلاس کے موقع پر اپنے ریکارڈ شدہ ویڈیو پیغام میں بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ جی 20ممالک کو یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ اس وقت بحران میں مختلف ممالک کا رویہ بنیادی وجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مالیاتی، ماحولیاتی، دہشتگردی، کورونا اور جنگوں کو لے کر گزشتہ سالوں کا یہ تجربہ رہا ہے کہ واضح طور پر بین الاقوامی گورننس ناکام ہوچکی ہے،بھارتی وزیراعظم نے تمام ممالک پر مسائل کو ایک ساتھ مل کر حل کرنے پر زور دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں