ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کا بھارہ کہو بائی پاس فلائی اوور کی تعمیر کے دوران حادثے کا نوٹس

reduce

اسلام آباد:وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھارہ کہو بائی پاس فلائی اوور کی تعمیر کے دوران حادثے کا سخت نوٹس لے لیا،وزیرِ اعظم نے حادثے کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔

سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی حادثے کے ہر پہلو کا جائزہ لے گی، کمیٹی کو ہنگامی بنیادوں پر انکوائری رپورٹ مرتب کر کے وزیرِ اعظم کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

میاں شہباز شریف نے کہا کہ بھارہ کہو منصوبے میں کسی قسم کی غفلت قابلِ قبول نہیں، واقعے کے ذمہ داران کا تعین کر کے فوری رپورٹ پیش کی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں