کراچی :میں سپرہائی وے پر واقع سبزی منڈی کے گوداموں میں آگ بھڑک اٹھی،کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔
ریسکیو حکام کے مطابق سبزی منڈی کے گوداموں میں لگنے والی آگ نے گوداموں میں سوتے ہوئے مزدوروں کو اپنی لپیٹ میں لیا لیکن ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک گودام کی دیوار توڑ کر چاروں کو نکال لیا،گودام میں موجود افراد آگ لگنے کے وقت کمرے میں سو رہے تھے۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کہ آگ آلو پیاز کے گوداموں میں لگی ۔گودام مالکان کے مطابق آگ نے 2 گوداموں کو لپیٹ میں لیا تھا جس سے کروڑوں کا نقصان ہوا، گوداموں میں آلو اور پیاز بھرے ہوئے تھے، آگ کس طرح لگی اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔
