ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت مضبوط زمینی ساخت پر نئی رہائشیں تعمیر کرے گی:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ حکومت کم منزلہ عمارتوں کی تعمیر کے منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹے گی ۔

 استنبول کے قصر دولما باھچے میں ایک اجلاس کے دوران  صدر ایردوان نے کہا کہ  ترکیہ میں آنے والے زلزلوں سے گیارہ اضلاع میں کافی بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

صدر نے کہا کہ اس تباہی میں  45ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 1 لاکھ 15 ہزار زخمی یوئے ہیں جن کے مداوے کےلیے  حکومت شب و روز کام کر رہی ہے، حکومت  نقصانات کا تخمینہ لگاتے ہی شہروں میں نئی اور جدید طرزکی  رہائشوں کی تعمیر کا آغاز کرے گی ۔

 صدر نے کہا کہ یہ رہائشیں اب   کم منزلہ اور مضبوط زمینی ساخت پر تعمیر کی جائیں گی،قدیم شہروں کے تاریخی و ثقافتی ورثے کو دوبارہ سے جانبر کیا جائے گا۔

 

 

 

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں