ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

منی لانڈرنگ کیس، سلیمان شہباز سمیت ملزمان کیخلاف سماعت 11 مارچ تک ملتوی

لاہور: کی سپیشل کورٹ سینٹرل نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز سمیت ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 11 مارچ تک ملتوی کر دی۔ہفتہ کو سپیشل کورٹ سینٹرل میں منی لانڈرنگ کیس کی سپیشل جج سینٹرل بخت فخر بہزاد کے رخصت پر ہونے کے سبب ڈیوٹی جج نے کیس پر سماعت کی۔

سماعت ہوئی، جس میں سلیمان شہباز اور طاہر نقوی سمیت 15 ملزمان پیش ہوئے ۔عدالت نے ملزم اورنگزیب بٹ کی بیماری کی بنیاد پر ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی، کیس کی سماعت 11 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔عدالت نے ملزموں کے وکلا کو بریت کی درخواستوں پر بحث کے لیے طلب کر رکھا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں