ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی،کسٹمز کی کھارادر میں کارروائی، اسمگل شدہ سامان ضبط

کراچی:پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ نے کھارادر میں کارروائی کرکے اسمگل شدہ سامان سے بھری بس پکڑ لی۔

کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ نے کراچی کے علاقے کھارادر میں آغاخان جماعت خانے کے قریب کارروائی کی جس میں بس کی باڈی میں خاص طور پر بنائے گئے خفیہ خانوں میں مہارت سے چھپایا گیا سمگل شدہ سامان پکڑلیا۔

کسٹمز حکام کے مطابق بس کی تلاشی کے دوران سمگل شدہ سگریٹ، سوڈیم گلوٹامیٹ اجینو موتو، سپاری، گٹکا اور دیگر قیمتی سامان ضبط کیا گیا جب کہ سامان کی مالیت 5 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں