ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقوامِ متحدہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقیں روکے؛ شمالی کوریا کا مطالبہ

شمالی کوریا نے اقوامِ متحدہ سے امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شمالی کوریا کا اتوار کو کہنا تھا کہ ان فوجی مشقوں سے خطے میں تناؤ بڑھ رہا ہے جو کنٹرول سے باہر ہونے کا اندیشہ ہے۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق شمالی کوریا کے بین الاقوامی تنظیموں کے لیے نائب وزیر، خارجہ کم سن گیونگ ایک بیان میں کہنا تھا کہ اتحادیوں کی مشقیں اور بیان بازی غیر ذمہ دارانہ طور پر کشیدگی بڑھا رہی ہے۔

دوسری طرف امریکہ اور جنوبی کوریا کے حکام کا جمعے کو کہنا تھا کہ دونوں ملک رواں ماہ مارچ میں زیادہ بڑے پیمانے کی فوجی مشقیں کریں گے۔

دونوں ممالک کا کہنا ہے کہ یہ مشقیں دفاعی مقاصد کے لیے ہیں جب کہ شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل اور جوہری ہتھیاروں کے پروگرام سے بڑھتے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری ہیں، جن پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق پابندی ہے۔


شمالی کوریا کی سینٹرل نیوز ایجنسی کی جانب سے کروز میزائل کے تجربے کی جاری کردہ تصویر میں میزائل کو فائر کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ 24 فروری 2023

شمالی کوریا کی سینٹرل نیوز ایجنسی کی جانب سے کروز میزائل کے تجربے کی جاری کردہ تصویر میں میزائل کو فائر کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ 24 فروری 2023

علاوہ ازیں شمالی کوریا نے ہفتے کو امریکہ پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے بین الاقوامی ہتھیاروں کے کنٹرول کے نظام کی خلاف ورزی کی جب کہ پیانگ یانگ کے جوہری ہتھیار صرف خطے میں طاقت کے توازن کو یقینی بنانے کے لیے ایک منصفانہ رد عمل ہیں۔

امریکہ اور جنوبی کوریانے جمعے کو فضائی مشقیں بھی کیں، جن میں فائٹر طیاروں نے بھی شرکت کی۔

کِم کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری کو امریکہ اور جنوبی کوریا پر زور دینا ہو گا کہ وہ اپنے اشتعال انگیز مشترکہ فوجی مشقوں کو فوری طور پر روکیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ افسوسناک ہے کہ اقوامِ متحدہ ان مشقوں پر مسلسل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں