ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ: چاوش اولو۔ گٹرس ملاقات

ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو اقوام متحدہ کی 5 ویں پسماندہ ممالک کی کانفرنس میں شرکت کے لئے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہیں۔

دوحہ میں اپنی مصروفیات کے دوران انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس کے ساتھ ملاقات کی۔

ملاقات کے بارے میں ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ دوحہ میں انہوں نے  پہلی دو طرفہ ملاقات اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس کے ساتھ کی اور ترکیہ میں زلزلے کے بعد اقوام متحدہ کی طرف سے فراہم کی گئی مدد پر شکریہ ادا کیا ہے۔

چاوش اولو نے کہا ہے کہ مذاکرات میں ہم نے صدر رجب طیب ایردوان کی اہلیہ امینہ ایردوان  کے شروع کردہ ‘صفر کچرا’ منصوبے ، یوکرین کی صورتحال اور استنبول اناج سمجھوتے پر بات چیت کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں