وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا کہنا ہے کہ ریاست و قوم باہمی تعاون کے ساتھ زلزلے کے زخموں کو مندمل کریں گے۔
میولود چاوش اولو نے دیارِ بکر میں خیمہ سٹی کا دورہ کرتے ہوئے زلزلہ زدگان کی پرسان حالت دریافت کی۔
چاوش اولو نے کہا کہ شہریوں کو درکار ہر طرح کا کام انجام دیا گیا ہے اور اب سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر کام ہم آہنگی کے ساتھ کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نقصانات کا تخمینہ، خاص طور پر شہر کے مرکز میں، تقریباً مکمل ہو چکا ہے، نئے مکانات کے لیے جگہ کا تعین کر لیا گیا ہے اور سروے کا کام ختم ہونے والا ہے، صدر رجب طیب ایردوان کے وعدے کہ شہری ایک سال کے اندر تمام مستقل مکانات میں قیام کر سکیں گے کی یاد دہانی کرائی۔
وزیر خارجہ نے کہا، "بطور ریاست، یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم مستقل رہائش گاہوں کی تکمیل تک اپنے شہریوں کی ضروریات کو پورا کریں۔ ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے شہری ایک سال تک خیموں میں رہیں۔ اس لیے ہم کنٹینر شہر قائم کر رہے ہیں۔ دیارِ بکر میں بھی کنٹینر کی جگہ تیار ہے۔”