ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چاند آج رات خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا، قبلہ رخ کاتعین کیا جاسکے گا

The moon

جدہ: مکہ مکرمہ میں آج رات چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا، اس سے دنیا بھر میں قبلہ کے رخ کا درست تعین ہوسکے گا جبکہ پاکستان میں تقریباً رات 12 بجکر 43 منٹ پر قبلہ کا تعین کیا جاسکے گا۔

جدہ میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ انجینئر ماجد نے بتایا کہ آج رات چاند 93 فیصد روشن ہوگا، چمکدار ستارے بھی دیکھے جاسکیں گے، سال 2023ء میں کعبہ کے اوپر چاند کا منظر پہلی اور آخری مرتبہ دیکھا جاسکے گا۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں اس نظارے کو مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجکر 43 منٹ پر دیکھا جاسکے گا جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 43 منٹ پر قبلہ رخ کا تعین ہوسکے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں