ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین: روسی حملے کے بعد اموات کی تعداد 10 تک پہنچ گئی

روسی فوجی کی طرف سے  یوکرین کے شہر زاپوریژیا پر کئے گئے میزائل حملے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 10 تک پہنچ گئی ہے۔

یوکرین محکمہ ہنگامی خدمات نے ٹیلی گرام پیج سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ 2 مارچ کی صبح زاپوریژیا پر میزائل حملے کا نشانہ بننے والی رہائشی عمارت کے ملبے پر امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

امدادی کاموں کے نتیجے میں اس وقت تک 11 افراد کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا ہے۔ ایک بچے سمیت مزید 3 لاشیں  نکلنے  کے بعد اموات کی تعداد 10 تک پہنچ گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں