ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ: چاوش اولو۔ کوروسی ملاقات

ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو اقوام متحدہ کی 5 ویں پسماندہ ممالک کی کانفرنس میں شرکت کے لئے کل قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچے۔

آج منعقدہ اقوام متحدہ کی  5 ویں پسماندہ ممالک کی کانفرنس سے خطاب کے بعد انہوں نے اقوام متحدہ کی 77 ویں جنرل کمیٹی کے سربراہ کاسابا کوروسی  کے ساتھ ملاقات کی۔

ملاقات کے بارے میں سوشل میڈیا  سے جاری کردہ بیان میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ دوحہ میں ہم نے اقوام متحدہ کی جنرل کمیٹی کے سربراہ  کے ساتھ ملاقات  کی ۔

چاوش اولو نے کہا ہے کہ مذاکرات میں ہم نے صدر رجب طیب ایردوان کی اہلیہ امینہ ایردوان  کے شروع کردہ ‘صفر کچرا’ منصوبے اور دیگر عالمی مسائل پر بات چیت کی ہے”۔

دوحہ میں اپنی مصروفیات کے دوران انہوں نے وینزویلا کے وزیر خارجہ یوان گیل پِنٹو اور سوڈان کے وزیر خارجہ علی صادق کے ساتھ بھی ملاقات کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ "دونوں وزرائے خارجہ کے ساتھ مذاکرات میں ہم نے دو طرفہ تعلقات پر غور کیا اور زلزلے کے بعد ترکیہ کے ساتھ تعاون و یکجہتی پر شکریہ ادا کیا ہے”۔

واضح رہے کہ دوحہ میں مصروفیات کے دوران وزیر خارجہ میولود چاوش اولو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس کے ساتھ بھی ملاقات کر چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں