ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکمران بلوچستان کی ترقی کیلیے عملی طور پر کچھ نہیں کرتے، عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا ہےکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ بلوچستان کے عوام ، وسائل ،ساحل کے دفاع ،لوٹ مار ،زیادتیوں کے خلاف عوام کیساتھ میدان عمل میں نکلاہے حکمران بلوچستان کی ترقی کے دعوے تو کرتے ہیں لیکن عملی طور پر کچھ نہیں۔

مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ مولاناہدایت الرحمن بلوچ بھتہ خوروں ،منشیات وشراب مافیازکے خلاف ہیں اس لیے ان لٹیروں نے مولانا کی تحریک کوناکام بنانے اور اپنی لوٹ مار کو دوام دینے کیلئے مولانا پر جھوٹے مقدمات بنائے ۔

انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ عوام کو حقوق دلانے میں کامیاب اور بھتہ خورو ں لٹیروں کی سازشوں کو عوامی قوت جمہوری جدوجہد سے ناکام بنائیں گے وہر طرف لوٹ مار جاری ،جماعت اسلامی اس بدعنوانی لوٹ مار کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی،معدنیات ،وسائل کی حفاظت ،عوام پر خرچ کرنے ،بدعنوانی سے بچانے کیلئے حکمرانوں نے کچھ نہیں کیا بلکہ لوٹ مار کابازارگرم ہے جس میں سب ملوث ہیں جب تک بلوچستان کے عوام کو دیانت دار ٹیم نہیں ملیگی ترقی وخوشحالی امن اورعدل بہت دور ہے۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان وسائل معدنیات سے مالامال لیکن حکمران ،بااختیار طبقات عوام سے مخلص نہیں۔ گوادر،سیندک ،ریکوڈک پراجیکٹس اور سی پیک کی ترقی میں سب سے پہلا حق بلوچستان کا ہے بارڈرٹریڈ پر آسانی دیکر بلوچستان کے ساحل ووسائل بلوچستان سے غربت بے روزگاری ختم کرنے پر خرچ کیا جائے لاپتہ افرادبازیاب ،نوجوانوں کو روزگار دیاجائے بلوچستان کے وسائل پر صوبے کے عوام کا پہلا حق ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں