ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لندن میں بیٹھا سارا ٹبر بھی آ جائے  تو کوئی فرق نہیں پڑنا، چودھری پرویزالٰہی

stay in its time

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کے بڑے جو لندن میں بیٹھے ہیں اس ٹبر میں کوئی جان نہیں رہ گئی، اب وہ سارا ٹبر بھی آ جائے اس سے عمران خان کو کوئی فرق نہیں پڑنا۔

چوہدری پرویز الہی  نے کہا کہ عمران خان کی بات سچ ہے کہ مریم نواز ان کی ٹیم کی بہترین کھلاڑی ہیں، وہ جو بات بھی کرتی ہیں اس سے عمران خان کی سپورٹ اور بڑھ جاتی ہے، مریم نواز اور رانا ثناء اللہ کی مہربانی سے آج کے دن پی ٹی آئی کے تمام ورکروں میں گہما گہمی بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان پہلے بھی ہر عدالت میں پیش ہوئے ہیں اور اب بھی جا رہے ہیں، جہاں وہ نہیں جا سکے اب چلے جائیں گے اس میں رانا ثنا کو پریشان ہو کر ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے کی کیا ضرورت ہے؟

رہنما پی ٹی آئی  کا کہنا تھا کہ  لاہور میں جو چور بیٹھے ہیں وہ سب بھی محسن نقوی سمیت گھونسلوں میں چھپے ہیں، آئیں اور عمران خان کو پکڑ کر دکھائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں