ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ٹڈیاں پکڑنے پر تنبیہ

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ٹڈیاں پکڑنے پر تنبیہ

 ریاض:سعودی عرب میں قومی مرکز برائے تحفظ حشرات وانسداد امراض حیوانات ونباتات وقا اور ڈاریکٹوریٹ جنرل برائے انسداد صحرائی ٹڈی نے مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کے علاقوں میں پندرہ اپریل تک ٹڈیاں پکڑنے پر پابندی عاید کی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ان مراکز نے تمام شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ کیڑے مار دوائوں کے خلاف دیکھ بھال اور احتیاط برتیں اور ایسی جگہوں سے دور رہیں جہاں پر کیڑے مار اسپرے کیا گیا ہو۔

حکام نے اس بات پر زور دیا کہ ٹڈیوں کو کیڑے مار دوا کے ساتھ جمع نہیں کیا جاتا مگر ان کے زہر سے متاثرہ کیڑے کھانے کی وجہ سے انہیں کھانے میں استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

بیان میں زور دیا گیا ہے کہ شہری صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے صحرائی ٹڈیوں کے بارے میں بروقت اطلاع دیں۔دوسری طرف ماہرین نے ایسی صحرائی ٹڈیوں کے کھانے کے خلاف متنبہ کیا ہے جن پر قابو پانے کے لیے کیڑے مار اسپرے کیا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں