ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جوہر ٹائون دھماکہ میں ملوث 3مجرموں کو 5، 5بار سزائے موت کا حکم

لاہور:کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جوہر ٹائون دھماکہ کیس کا فیصلہ سنا دیا،عدالت نے جوہر ٹائون دھماکہ میں ملوث تین مجرموں کو 5، 5بار سزائے موت کا حکم دے دیا۔

عدالت نے وکلا کے ملزمان کے بیانات پر بحث مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا، انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سماعت ویڈیو لنک کے ذریعے کی گئی۔

مجرموں میں سمیع الحق عزیز اکبر اور نوید اختر شامل ہیں، مجرموں کیخلاف مقدمے کا ٹرائل مکمل ہو چکا ہے، پراسیکیوشن کے تمام گواہان شہادت قلمبند کرا چکے ہیں۔

مجرمان کے وکیل عادل چٹھہ ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے،مجرموں کیخلاف سی ٹی ڈی انسپکٹر خالد اکبر نے چالان جمع کرا رکھا ہے،اس مقدمے میں 4مجرموں کو پہلے ہی 9، 9مرتبہ سزائے موت ہو چکی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں