ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جو سہولت عمران خان کو میسر ہے وہ عدالت میں کسی کو میسر نہیں،محسن شاہنواز رانجھا

لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ جو سہولت عدالتی نظام میں عمران کو میسر ہے وہ سب سائلین کو ملنی چاہیے، یہ عدالت بنی گالہ ہی منتقل کر دیتے ہیں ان کی مرضی سے کیس چلا لیتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی  توشہ خانہ کیس کی سماعت میں عدم حاضری پر رد عمل دیا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ توشہ خانہ کا ٹرائل 5 ماہ سیچل رہا ہے،عمران خان پیش نہیں ہو رہے ہیں، پاکستان کے عدالتی نظام میں ایسی سہولت کسی سائل کو حاصل نہیں رہی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان عدالتی نظام اور اوقات کار کا مذاق بناتے ہیں، نواز شریف آٹھ بجے جج بشیر کی عدالت پیش ہوتے تھے۔محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ پاکستان کے آئین اور قانون کا ماننے والا شخص نواز شریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیاست میں یہ اہم کیس ہے،سب کی نظریں اس پر ہیں، ایس پی صاحب عدالتی نظام کا مذاق بنا رہے ہیں، ایس پی وہاں جاتیہیں، میڈیا کا تماشا ہوتا ہے اور واپس آ جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دیگر ملزمان بھی اگر عمران خان جیسا رویہ اپنا لیں توعدالتیں بند ہوجائیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں