ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

arrested

گوجرانوالہ : انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے حاضری سے استثنی کی درخواست دی تھی، عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

وفاقی وزیر داخلہ کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اے ٹی سی کے جج رانا زاہد اقبال خان نے جاری کیے، عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ رانا ثنا اللہ کو گرفتار کرکے 28 مارچ کو پیش کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں