ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹوکیو میراتھن میں پاکستانی ایتھلیٹس چھا گئے

ٹوکیو:ٹوکیو میراتھن میں پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر سلمان خان اور حامد بٹ نے میراتھن مقابلوں کا اہم ترین اعزاز اپنے نام کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق 5مارچ کو ہونے والے ٹوکیو میراتھن میں حامد اور سلمان سمیت پاکستان کے 11باصلاحیت ایتھلیٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹوکیو میراتھن مکمل کی،ان میں 5خواتین بھی شامل تھیں،سلمان کے ساتھ حامد بٹ اور عائشہ لودھی نے بھی بوسٹن، لندن، برلن، شکاگو، نیویارک اور ٹوکیو میراتھن مقابلوں کو مکمل کرکے ایبٹ سکس اسٹار میڈل اپنے نام کرلیا۔

سلمان خان پہلے پاکستانی نژاد شہری ہیں جو دنیا کے 6اہم ترین میراتھن مقابلوں کو مکمل کرنے میں کامیاب رہے، سلمان خان نے سب سے پہلے بوسٹن میراتھن میں شرکت کی تھی اوراس کے بعد ہی انہوں نے سکس اسٹار میڈل کو اپنے نام کرنے کا فیصلہ کیا تھا، سلمان خان کے علاوہ ٹوکیو اولمپکس میں رابعہ نعیم، عائشہ قمر، فہد مختار، پریم کمار، ہما رحمان، فواد کریم، عائشہ اختر، حسن تاجدار اور سارہ لودھی نے شرکت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں