ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خاندان کے نظام کو مستحکم کرنے میں ہی خواتین کو حقوق ملیں گے، محمد حسین محنتی

their rights

کراچی:امیرجماعت اسلامی سندھ وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ خاندان کے نظام کو مستحکم کرنے میں ہی خواتین کو حقوق ملیں گے ،اسلام نے خواتین کو جنس کے بجائے رشتوں سے جوڑا ہے، رشتوں کے حقوق مقرر کیے ہیں۔

محمد حسین محنتی نے عالمی یوم خواتین پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مغرب نے خواتین کا استحصال کیا ہے اور عالمی دن کا ڈرامہ رچا کر گمراہ کر رہا ہے۔خواتین کی آزادی وہی ہے جو گھر،خاندان، تربیت اولاد کی حدود میں ہو۔

انہوں نے کہاکہ ماں، بہن، بیٹی کو وراثت نہ دینے والوں کے لیے سخت عذاب کی وعید ہے۔شیطانی فیمنسٹ ایجنڈہ کے خلاف مسلمان خواتین بڑی نظریاتی جدوجہد کریں۔پاکستان کا مستقبل اسلام ونظریہ پاکستان سے وابستہ ہے اسلامی وخوشحال پاکستان کے لیے ملک میں حیا وحجاب کے کلچرکو عام کرنا ہوگا۔

محمد حسین محنتی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے عالمی یوم خواتین پر دنیا بھر کی خواتین کو خاندان کے استحکام کا آفاقی پیغام دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں