ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خواتین کو سماجی، اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کی ضرورت ہے،  صدر مملکت 

meeting

اسلام آباد :صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ خواتین کو سماجی اور اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کی ضرورت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جاری کردہ اپنے بیان میں عارف علوی کا کہنا تھا کہ خواتین کو ترقی اور آگے بڑھنے کے مساوی مواقع دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، خواتین ٹیک ایجوکیشن، کیریئر اور گورننس میں کم نمائندگی رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز تک خواتین کی رسائی بہتر بنانے کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔ صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں انٹرنیٹ سروسز، لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز تک خواتین کو رسائی دینا ہے۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں