ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مسجد نبوی ؐ میں پاکستانی عازم کے دل کی دھڑکن دس منٹ کیلئے رک گئی

جدہ :مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ؐ میں عبادت میں مصروف پاکستانی عازم کے دل کی دھڑکن 10 منٹ سے زائد وقت کے لیے رک گئی۔

حرمین شریفین کے امور سے متعلق ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب آنے والے پاکستانی شہری مسجد نبویؐ میں موجود تھے۔ اس دوران ان کے دل کی دھڑکن 10 منٹ سے زائد وقت کے لیے رک گئی۔

مدینہ منورہ کے شعبہ صحت کے اہلکار اطلاع ملنے پر فوری طور پرمسجد نبوی ؐ اور پاکستانی عازم عمرہ کو طبی امداد فراہم کی، طبی امداد ملنے کے کچھ دیر بعد پاکستانی عازم عمرہ کی سانس بحال ہوگئی اور انہوں نے عبادت کا سلسلہ جاری رکھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں