ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مشرقی میکسیکو ایک ٹرک کےاندر343 غیر قانونی تارکین وطن پائے گئے ہیں

مشرقی میکسیکو میں ایک لاوارث ٹرک کے اندر سے  343 غیر قانونی تارکین وطن موجود ہونے کا پتہ چلایا گیا ہے۔

میکسیکن نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مائیگریشن (آئی این ایم) کی جانب سے دیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہونڈوراس، ایل سلواڈور، گوئٹے مالا اور ایکواڈور سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کو ریاست ویراکروز میں ایک ٹرک  میں موجود پایا گیا ہے۔

آئی این ایم  کے مطابق  343 میں سے 103 تارکین وطن کم عمر کے بچے ہیں۔

اٹارنی جنرل کے دفتر (ایف جی آر) اور کریمنل انویسٹی گیشن ایجنسی (اے آئی سی) نے اعلان کیا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

خیال کیا جاتا ہے کہ ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا اور تارکین وطن کو انسانی سمگلروں نے امریکہ  لے جانے کے لیے اس ٹرک میں جمع کیا  تھا۔

INM نے گزشتہ ہفتے  بھی  ریاست باجا کولیفورنیا کے ایک ہوٹل کے کمرے میں 79 تارکین وطن موجود  ہونے سے آگاہ کیا  تھا۔

میکسیکو کے حکام کے اعداد و شمار کے مطابق اس ملک میں ، 8.76 ملین ایسے غیر ملکی تارکین وطن موجود ہیں جن کے پاس کوئی دستاویز موجود نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں