ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاسپورٹ بنانے والوں کی مشکلات میں اضافہ، موبائل پیغامات کا سلسلہ معطل

  کراچی: پاسپورٹ درخواست گذار دہری مشکل کا شکار ہوگئے، تاخیر کے بعد پاسپورٹ کی تجدید کے مختلف مراحل سے متعلق ملنے والے پیغامات کا سلسلہ بھی معطل ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست گزار کے موبائل فون پر دو پیغامات بذریعہ ٹیکسٹ میسج روانہ کیے جاتے تھے، پہلا ٹیکسٹ میسج پاسپورٹ جمع ہونے پر مبنی کارروائی کی تکمیل اور ڈیٹا ہیڈ کواٹرز میں پرنٹنگ کے لیے وصول سے متعلق تھا۔

دوسرے میسج میں پاسپورٹ پرنٹ ہو جانے اورمتعلقہ دفتر میں ڈیلیوری کی تاریخ سے متعلق تھا اور پیغامات کی معطلی سے درخواست گزار اپنے پاسپورٹ کی کارروائی کے بارے میں اطلاع سے محروم ہوگیا۔

پاسپورٹ درخواستوں کی تعداد میں بے انتہا اضافے کے باعث پاسپورٹوں کی ڈیلیوری پہلے ہی تاخیر کا شکار ہے،نارمل اور ارجنٹ فیس کے ساتھ پاسپورٹس کی فراہمی کی مدت 10 روز سے ایک ماہ کر دی گئی ہے، پاسپورٹ درخواستوں میں اضافے سے قبل یہ دورانیہ 5 روز سے 15 روز پر محیط تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں