ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرونا ڈیوٹی کرنے والے ویکسی نیٹرز تنخواہوں سے محروم

کراچی: صوبہ سندھ میں کرونا ڈیوٹی کرنے والے ویکسی نیٹرز نے گزشتہ 8 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج کیاہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں کرونا ڈیوٹی کرنے والے ویکسی نیٹرز گزشتہ 8 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں، درجنوں ویکسی نیٹرز نے کراچی پریس کلب کے سامنے تیسرے روز بھی احتجاج کیا،  مظاہرین نے ریڈ زون جانے کی بھی کوشش کی جو پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کر کے ناکام بنا دی۔

ویکسی نیٹرز کا کہنا ہے کہ تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو وزیر اعلی ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے، ملازمین نے فوری طور پر تنخواہیں دینے کے ساتھ ساتھ مستقل کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں