ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کاشیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات 30اپریل کو ہونگے، ریٹرننگ افسر گیارہ مارچ کو پبلک نوٹس جاری کریں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 12سے 14مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے ، کاغذات کی جانچ پڑتال 22مارچ کو ہوگی اور امیدواروں کو انتخابی نشان 6اپریل کو جاری کیےجائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کومخصوص نشستوں کی ترجیحی فہرست 14مارچ تک ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرانی ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں