ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زراعت سے خود انحصاری کا سفرطے نہیں کیا تو اگلے 15 سال سخت ہونگے، لیاقت بلوچ

حیدرآباد: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے زرعی ماہرین، آباد گار،  اور کاشت کاروں نے زراعت کی ترقی کو قومی سلامتی اور وحدت کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پانی چوری کو قومی جرم قرار، سیم نالوں کی تعمیر، گندم کی مقامی پیداوار کو یقینی بنایاجائے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ  مڈل مین، امپورٹ مافیا کی حوصلہ شکنی کی جائے، اسٹوریج کے نظام میں درستگی،زراعت کی قومی و صوبائی پالیسیوں میں آبادگار و کاشتکاروں کو نمائندگی دی جائے۔

 جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر نے کہا کہ زراعت سے خود انحصاری کا سفر نہیں طے کیاگیا تو اگلے 15 سال بہت سخت ہونگے، پاکستان کا ایٹمی پروگرام بھی خطرے میں پڑ سکتاہے ، زراعت کا تحفظ قومی سلامتی کے لیے بھی ضروری ہے، پیپلز پارٹی سیلاب متاثرین کو ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے اور بیبنیاد دعوے کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی خوشحالی کی بنیاد زراعت کی ترقی ہے، سندھ کی خوشحالی اس وقت ممکن ہے جب اسکے وسائل اسکے عوام پر خرچ کیے جائیں۔ سندھ کے گیس پیٹرول و دیگر قدرتی وسائل پر پہلا حق سندھ کے عوام کا ہے۔ذاتی مفادات کی خاطر زراعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ  جماعت اسلامی کے انتخابی منشور میں زراعت کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے، جماعت اسلامی کاشتکاروں کے حقیقی مسائل کو ہر فورم پر اٹھائے گی۔ آئی ایم ایف اور سودی نظام سے نجات جماعت اسلامی ہی دلاسکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں