ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سویڈن کے وزیر اعظم کا دہشت گرد تنظیموں کی مالی سرگرمیوں کو سنجیدہ نہ لینے کا اعتراف

 اسٹاک ہوم:سویڈن کے وزیراعظم الف کرسٹرسن نے دہشت گرد تنظیموں کی مالی سرگرمیوں کو سنجیدہ  نہ لینے کا اعتراف کیا ہے۔ 

دارالحکومت اسٹاک ہوم میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل ہینزسٹولٹن برگ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس  کے دوران انہوں نے کہاکہ سویڈن نے  ابتدا میں  ملک میں دہشت گرد تنظیموں کی مالی سرگرمیوں کو اتنی سنجیدگی سے نہیں لیا تھا، اب ہم اسے سنجیدگی سے  لے رہے ہیں ، ہم جانتے ہیں کہ جو لوگ ’’ پی کے کے‘‘کے لیے رقم اکٹھی کرتے ہیں وہ مختلف مجرمانہ طریقے استعمال کرتے ہیں اور وہ دہشت گردی کی مالی معاونت کرتے ہیں۔

منظم جرائم سے لڑنے پر حکومت کی توجہ’’ پی کے کے‘‘ کے کام کو مزید مشکل بنا دے گی،انہوں نے کہا  کہ سویڈش پارلیمنٹ میں 9مارچ کو دہشت گردی کے حوالے سے ایک نئے تعزیری قانون پر ووٹنگ ہو گی،کرسٹرسن نے کہا کہ اس قانون کے ساتھ، دہشت گرد تنظیموں میں شمولیت اور مالیات کی فراہمی ممنوع ہو جائے گی، قانون پر یک جون سے اطلاق شروع ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ  ان کے ملک کو بین الاقوامی دہشت گردی سے لڑنے کے لیے اس قانون کی ضرورت ہے، سویڈن، فن لینڈ اور ترکیہ کے درمیان ٹرپل میمورنڈم دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ مل کر لڑنے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ 28جون کو اسپین کے شہر میڈرڈ میں نیٹو سربراہی اجلاس میں رکنیت کے لیے درخواست  دے رکھی ہے تاہم  ترکیہ نے فن لینڈ اور سویڈن کو ویٹو کر رکھا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں