ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 عمران خان کی ہر تحریک کا مقصد ان کی ذات تک محدود ہے، شیری رحمان

underage marriages

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہر نام نہاد تحریک کا مقصد ان کی ذات تک ہی محدود ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان نے عدلیہ بچا ونہیں عدلیہ مجھے بچا وتحریک کا اعلان کیا ہے، جو شخص عدالت کے بار بار بلانے پر بھی پیش نہیں ہوتا وہ عدلیہ بچا وتحریک چلائے گا؟۔ انہوں نے کہا کہ نظام عدل کا مذاق اڑانے والا عدلیہ کا محافظ بن رہا ہے، ان کے خلاف عدالتوں میں کیسز زیر التوا ہیں، اس تحریک کا مقصد رعایتیں لینا ہے، اپنے جرم اور چوری کا جواب دینے کے بجائے عدلیہ کے حق میں نعرے لگانے سے وہ بچ نہیں سکتے۔

شیری رحمان نے کہا کہ یہ ریلیاں نکالنے اور الیکشن مہم چلانے کیلئے بالکل ٹھیک ہیں لیکن جب عدالت بلائے تو ٹانگ پر پلستر چڑھا لیتے ہیں، روز عدالت انتظار کرتی ہے لیکن لاڈلے کو استثنی اور رعایتوں کی عادت پڑچکی ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ شارٹ مارچ ہو، جیل سے بھاگو تحریک ہو یا عدلیہ مجھے بچا تحریک ان کا واحد مقصد اپنے ذاتی اور سیاسی مقاصد کا دفاع کرنا ہے، کیسز اور جواب دہی سے بھاگنے کی یہ تحریک بھی ان کی پہلی تحریکوں کی طرح بری طرح ناکام ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں