ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کارکن علی بلال کومردہ حالت میں اسپتال لانے والوں کی تصاویر سامنے آ گئیں

لاہور :میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن علی بلال کومردہ حالت میں اسپتال لانے والوں کی تصاویر سامنے آ گئیں۔

ایک کالے ڈبل کیبن گاڑی میں سوار 2 افراد علی بلال کو اسپتال لائے اور ایمرجنسی کے باہر سے اسٹریچر پر ڈال کر دونوں افراد اسے ایمرجنسی میں لے گئے۔ڈاکٹرز نے چیک کرتے ہی علی بلال کی موت کی تصدیق کردی جس کے بعد دونوں افراد ایمرجنسی سے چلے گئے۔دوسری جانب پنجاب پولیس نے علی بلال کی ہلاکت سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

انکوائری کمیٹی میں ڈی آئی جی ایلیٹ فورس صادق علی اور ایس ایس پی عمران کشور شامل ہیں۔پولیس کے مطابق انکوائری ٹیم گواہوں کے بیانات قلمبند کرے گی اور واقعے کی رپورٹ 3 دن میں آئی جی پنجاب کو دے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں