ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک میں مہنگائی کا طوفان، آٹا، چینی، تیل سمیت بنیادی اشیائے ضروریہ مزید مہنگی

expensive

اسلام آباد: رمضان المبارک کی آمد سے چند روز قبل ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آگیا۔ آٹا، چینی، تیل سمیت 39 بنیادی اشیائےضروریہ مزید مہنگی ہوگئیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے ٹماٹر، آلو، پیاز، چینی، کوکنگ آئل ، آٹے اور چائے کی پتی سمیت 39 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی، چکن، انڈے، لہسن اور دال مونگ سمیت آٹھ چیزیں سستی ہوئیں جبکہ چودہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیاد پر پیاز 305 فیصد، انڈے 78 فیصد ، دالیں 72فیصد تک مہنگی ہوئیں۔ ایک سال کے دوران ڈیزل کے نرخ میں 94 فیصد جب کہ پیٹرول کے نرخ میں 78 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں