کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمن کو قانونی حقوق سے محروم کرکے جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی سازشیں عوامی و قانونی طریقے سے ناکام بنائیں گے۔
مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ دھرنا مولانا کی رہائی ،حقوق کے حصول کی راہ ہموار کریگا جھوٹے مقدمات ،گرفتاری ،تشدد،جھوٹاپروپیگنڈہ حقوق کی جدوجہد سے دستبردار نہیں کر سکتا ۔مظلوم عوام،شہری ،نوجوان تاجر سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگ مولانا کی رہا ئی اورظلم وجبر سے نجات ،حقوق کے حصول کیلئے آج کے دھر نے میں شرکت کریں گے ۔
مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ مولاناہدایت الرحمن بلوچ بلوچستان کا کے عوام کا مقدمہ لڑتے ہوئے جھوٹے مقدمات کی وجہ سے قید میں پہنچ گیا بلوچستان کے مظلوم عوام مولانا کیساتھ ہے مولانا کی رہائی کیلئے عدالت سمیت پبلک مقامات اور پارلیمان میں آوازبلند کرتے رہیں گے۔
رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ مولاناہدایت الرحمن کو قید کرکے مظلوموں کی آوازکو قید نہیں کیاجاسکتا گوادر سے حقوق کے حصول اور ظلم وجبر کے خلاف آوازاُٹھنے والی آوازاب پورے بلوچستان میں گونج رہی ہے جماعت اسلامی مظلوموں کیساتھ اور ہر ظلم وجبر کے خلاف ہر میدان میں جدوجہد جاری رکھے گی ۔
انہوں نے کہاکہ مولانا کو جیل میں بند کرنے والے مافیازہیں ان مافیازکا راستہ اگر نہ روکھاگیا تو بلوچستان میں ظلم وجبر لاقانونیت بھتہ خوری ،غنڈہ ٹیکس اور بدامنی وبدعنوانی مزید بڑھے گی ۔عوام الناس آج کے دھرنے میں بھر پور شرکت کریں ۔
