ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، کالعدم تنظیموں کے 12دہشت گرد گرفتار

لاہور:محکمہ انسدادِ دہشت گردی(سی ٹی ڈی)نے لاہور سمیت پنجاب کے 3 شہروں سے کالعدم تنظیموں کے 12 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور سے 3 دہشت گردوں کو حساس علاقے کے قریب سے گرفتار کیا گیا، دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ اور ٹی ٹی پی سے ہے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد اور خودکش جیکٹ بنانے والا مواد برآمد ہوا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا ہے کہ دہشت گرد حساس مقامات پر تخریب کاری کرنا چاہتے تھے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ ان سے تفتیش بھی جاری ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا یہ بھی کہنا ہے کہ 797 کومبنگ اور سرچ آپریشنز میں اب تک 159 مشتبہ افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں