ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک فوج بہادری اور قابلیت کے اوصاف کو برقرار رکھتی ہے، جنرل عاصم منیر

attributes

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج بہادری اور قابلیت کے اوصاف کو برقرار رکھتی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقابلے قومی انسداد دہشت گردی سینٹر پبی میں ہوئے، پاکستان آرمی کی 7 اور 10 بین الاقوامی ٹیموں نے مقابلے میں حصہ لیا، مقابلے پبی کے پہاڑی علاقوں میں 7 سے 9 مارچ تک جاری رہے، یہ مقابلے اب بین الاقوامی ٹیم اسپرٹ ایویلیویشن ایونٹ بن چکے ہیں۔یہ بات انہوں نے چھٹے انٹر نیشنل پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ کے مقابلوں کی اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ٹیموں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بلند حوصلے کی تعریف کی، انہوں نے مقابلوں کو افواج کی تربیتی مشق اور فزیکل فٹنس کیلئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج بہادری، باہمی تعاون اور قابلیت کے اوصاف کو برقرار رکھتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں