بھائی پھیرو:با اثر افراد کے زیر سایہ شراب کشید کرنے والا منشیات فروش کی چالو بھٹی پکڑی گئی۔
پولیس نے شراب کی بھاری مقدار اور شراب کشید کرنے کا سامان قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش پکڑ لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مہر محمد شریف نے مخبری پر پولیس کے اے ایس آئی محمد اسلم اور اے ایس آئی محمد اصغر جاوید اور دیگر پولیس ملازمین پر مشتمل ٹیم کو نواحی گاوں ججہ کلاں میں با اثر افراد کے زیر سایہ شراب کشید کرنے والے بدنام زمانہ منشیات فروش نزیر مسیح کی حویلی مویشیاں پر اچانک چھاپہ مارا تو ملزم مزکور سر عام شراب کی بھٹی پر شراب کشید کر رہا تھا۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے چالو بھٹی کا سامان،ایک ڈرم کچی شراب اور پندری لٹر شراب اور خالی بوتلیں قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرکے ملزم کو حوالات میں بند کر دیا
