لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے گرفتار ایم پی اے ارسلان تاج کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔
عمران خان نے کہاہے کہ ارسلان تاج گھمن کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہوں، جمہوریت کے پرخچے اڑائے جا رہے ہیں، قانون کی حکمرانی کو تار تار کیا جا رہا ہے، ہمارے یہاں نری فسطائیت ہے۔
انہوں نے کہاکہ مہنگائی کی وجہ سے عوام پریشان ہوگئی ہے، حکومت عملی اقدامات کے بجائے سیاسی انتقام کے پیچھے لگی ہوئی ہے، حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے، امپورٹڈ حکومت فوری طور پر الیکشن کرائے۔
