ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی اسمبلی کے 37حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی

 اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 37حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی کردیے، ضمنی الیکشن عدالتی فیصلوں کی روشنی میں ملتوی کیے  گئے ہیں، ای سی پی نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

ای سی پی نے سندھ کے 9، اسلام آباد کے 3اور بلوچستان کے ایک حلقے میں ضمنی الیکشن ملتوی کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھاکہ سندھ کے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں بھی ضمنی انتخابات ملتوی کردیے گئے۔

خیال رہے کہ ملتوی کیے گئے ضمنی الیکشن 16اور 19مارچ کو شیڈول تھے،اعلامیے کے مطابق  قومی اسمبلی کے 37حلقوں میں سے 24خیبرپختونخوا میں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں