ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نظام عدل انصاف نہیں دے سکتا اس کو بدلنا پڑے گا، سعد رفیق

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آئین بالاتر نہیں ہو سکا، گند کھل کر سامنے آنا ہی آنا تھا، سازش کبھی چھپی نہیں رہ سکتی، یہ نظام عدل ملک کو انصاف نہیں دے سکتا، اس نظام عدل کو بدلنا پڑے گا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اتفاق رائے کے بغیر اسمبلی کا ایک حلقہ نہیں چلتا، بعض لوگ کہتے ہیں اتفاق رائے کے بغیر پورا ملک چلائیں گے، ہمیں اپنی آواز کو عام آدمی کے حق میں استعمال کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  تمام تر سازشوں کے باوجود عوام نے مجھے اپنے حلقے میں کامیاب کیا، ہمیں گرانے کیلئے نواز شریف کو جان بوجھ کر جیل میں ڈالا گیا، اس ملک میں ایک تماشہ لگایا گیا ہے، حکومتیں کیا ہوتی ہیں، حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں