ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل ایونٹ سے باہر، ملتان سلطانز نے9 رنز سے شکست دیدی

defeated

راولپنڈی: ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 رنز سے شکست دیدی۔ 

اس سے قبل ملتان سلطان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوجیت کے لیے 263 رنز کا ہدف دے دیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 8 وکٹ پر 253 رنز بناسکی۔ شکست کے ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پی ایس ایل سے باہر ہوگئی۔

 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عمیر بن یوسف 67 اور افتخار احمد 53 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، ان کے علاوہ مارٹن گپٹل 37، عمر اکمل 28، محمد نواز 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جیسن رائے 6، محمد حفیظ ایک اور عمید آصف بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، قیس احمد اور نوین الحق 17، 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے عباس آفریدی نے ہیٹ ٹرک کے ساتھ 5 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، احسن اللہ نے 2 اور انور علی نے ایک شکار کیا۔

اس سے قبل پاکستان سپر لیگ 8 کے اہم میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز اسکور کیے تھے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے عثمان خان نے 43 گیندوں پر 120 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی۔کپتان محمد رضوان 55 اور رائلی روسی 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ ٹم ڈیوڈ 43 اور کیرون پولارڈ 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے قیس احمد نے 2 جبکہ کپتان محمد نواز نے 1 وکٹ حاصل کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں